بی جے پی کے لوگ چاہے جتنا کیس درج کرائیں، کوئی فرق نہیں پڑے گا: راہل گاندھی

   

Ferty9 Clinic

 کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما پر ایک بار پھر زبانی حملہ کیا ہے۔ بدھ (24 جنوری 2024) کی صبح آسام کے بارپیٹا میں ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کے دوران انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعلیٰ سرما ملک کے سب سے کرپٹ وزیر اعلیٰ ہیں اور ان پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا کنٹرول ہے۔ اگر آسام کے وزیر اعلیٰ نے وزیر داخلہ کے خلاف کچھ کہا تو انہیں پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔ رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے مزید دعویٰ کیا کہ بی جے پی کے لوگ جتنے چاہیں کیس دائر کریں، اس سے ان پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ وہ کیس سے نہیں ڈرتے۔ وہ نہ تو بی جے پی سے ڈرتے ہیں اور نہ ہی آر ایس ایس سے۔