جئے پور: راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوٹ نے بی جے پی پر لوگوں کو گمراہ اور پیسے کے زورپر انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کی خواہش رکھنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس امیدوار کے کامیاب ہونے پر ریاستی حکومت مضبوط ہوگی اورکام کرنے میں کوئی کمی نہیں رکھی جائے گی۔گہلوٹ آج ضلع چورو کے سجان گڑھ میں کانگریس امیدوارمنوج کمار میگھوال کی حمایت میں منعقدہ جلسہ عام میں بول رہے تھے ۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ ملک میں آج ماحول بگڑاہواہے اور مخالفین کو جیل میں ڈالاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت میں ووٹوں کاغلبہ ہوتا ہے ۔ بی جے پی کو کسانوں کی برکت سے پارلیمنٹ میں اکثریت ملی ہے ۔