لکھنؤ۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سربراہ و سابق وزیر اعلی اترپردیش اکھلیش یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہو ئے کہا کہ بی جے پی یہ نہ بتائے کہ کون محب وطن ہے اور کون نہیں ہے ’’قابل ذکر ہے کہ مسٹر مودی نے ہفتہ کو ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کی جینتی کے موقع پر کہا تھا کہ اپوزیشن نے سماجوادی لیڈر کے نظریات کو فراموش کردیا ہے ۔ مسٹر مودی کے اس بیان پر ایس پی سربراہ نے یہاں پارٹی دفتر میں ڈاکٹر لوہیا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا‘‘ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) یہ نہ بتائے کہ کون محب وطن اور کون نہیں ہے ’’۔مسٹر یادو نے صحافیوں سے کہاکہ بی جے پی حب الوطنی کی آڑ میں چھپنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ لوگ اس سے سوال نہ پوچھیں۔ انہوں نے کہا‘‘ کئی لوگ ڈاکٹر لوہیا کے نظریات سے الگ ہیں۔ ہمیں بی جے پی سے اس بارے میں نصیحت نہیں لینی ہے ۔