بی جے پی ہنوز اپنے عروج پر نہیں پہونچی : امیت شاہ

,

   

نئی دہلی 13 جون ( سیاست ڈاٹ کام) برسر اقتدار بی جے پی اپنے تنظیمی انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کرچکی ہے اورا وہ جلد ہی رکنیت سازی مہم شروع کرنے والی ہے ۔ پارٹی جنرل سکریٹری بھوپیندر یادو نے یہ بات بتائی ۔ پارٹی ذرائع نے کہا کہ تنظیمی انتخابات کی تکمیل تک امیت شاہ پارٹی صدر برقرار رہ سکتے ہیں۔ بی جے پی قومی عاملہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا اور اس اجلاس میں پارٹی کی ریاستی یونٹوں کے صدور و جنرل سکریٹریز شریک ہوئے۔ اجلاس کی صدارت امیت شاہ نے کی۔ بعدازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھوپیندر یادو نے اجلاس میں امیت شاہ کی تقریر کی تفصیلات سے واقف کروایا ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر نے کہا کہ پارٹی ابھی بھی اپنے عروج پر نہیں پہونچی ہے حالانکہ لوک سبھا انتخابات میں اس کو شاندار کامیابی ملی تھی اور وہ 303 لوک سبھا نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی۔ یادو نے امیت شاہ کے حوالے سے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ پارٹی کو مزید نئے علاقوں اور سماج کے نئے طبقات تک پہونچایا جائے تاکہ وہ اپنے عروج پر پہونچ سکے ۔