بی جے پی ہے تو 100 روپئے کیلو پیاز ممکن ہے : پرینکا گاندھی

   

نئی دہلی ۔ /15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بھارت بچاؤ ریالی کے دوران عوام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے کہا کہ بس اسٹاپس اور اخبارات میں اشتہارات دیکھے جارہے ہیں جن میں لکھا گیا ہے کہ مودی ہے تو ممکن ہے ، انہوں نے کہا کہ حقیقت تو یہی ہے کہ بی جے پی ہے تو 100 روپئے کیلو پیاز ممکن ہے ۔ بی جے پی ہے تو 45 سال میں سب سے زیادہ بیروزگاری ممکن ہے ۔

پیاز کی بمپر فصل ، قرض میں مبتلا کرناٹک کا کسان کروڑپتی بن گیا
بنگلورو ۔ /15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے دوداسی دوانا ہلی کا 42 سالہ کسان ملکارجن راتوں رات کروڑ پتی بن گیا ۔ وہ 2014 ء سے پیاز کی فصل اُگا رہا تھا ۔ اس سال پیاز کی بمپر پیدا وار ہوئی ہے ۔ جس کے باعث وہ کروڑپتی بن گیا ۔ ملکارجن جس نے قرض لیکر پیاز کے بیج بوئے تھے اور اس کیلئے یہ سب سے بڑا جوکھم بھرا کام تھا لیکن اس سال 240 ٹن پیاز کی پیداوار ہونے کے بعد وہ کروڑپتی بن گیا ۔