بی جے پی 200سے زائد سیٹیں جیتے گی، شیوراج کا دعویٰ

   

جھابوا: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی آئندہ اسمبلی الیکشن میں ریاست میں 200سے زائد سیٹ حاصل کرے گی۔ جھابوا دورے پر آئے چوہان نے یہاں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ ریاست میں بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آئے گی ۔ پارٹی اس بار 200سے زائد سیٹ حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا 150سیٹوں پر جیتنے کا دعوی پارٹی کا خیالی پلاؤ ہے ۔ پارٹی جیت کے خواب دیکھ رہی ہے ۔ چوہان نے کہاکہ بی جے پی میں کسی طرح کی کوئی اٹھا پٹخ نہیں ہے ۔ وہیں ایک دوسرے سوال کے جواب میں چوہان نے کہا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی بیرون ملک میں ہندوستان کے خلاف بول رہے ہیں، جو بغاوت کے درجے میں آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی سیاسی اختلافات اپنی جگہ ہے ، لیکن ان کی وجہ سے بیرون ملک میں ملک کی تصویر کو خراب نہیں کیا جانا چاہئے ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ لاڈلی بہنا سینا بنانے کے پیچھے ان کا مقصد ریاست میں سماجی انقلاب لانا ہے ۔ اس سے خواتین میں بیداری آئے گی اور ترقی کی اسکیموں پر نگرانی رکھی جا سکے گی۔