کتھلاپور ۔12 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریونت ریڈی حکومت نے مکمل کیابرسوںکا خواب :42فیصد بی سی ریزویشن کو منظوری پر کانگریس کا جشن کتھلاپور برسوں سے ادھورا خواب سمجھے جانے والے بی سی طبقے کے لئے 42فیصد ریزرویشن کو ریونت ریڈی حکومت نے صرف 18ماہ میں حقیقت بنا دیا۔بلدیاتی انتخابات میں بی سی طبقے کے لئے 42فیصد ریزرویشن کی منظوری پر آج کانگریس پارٹی کی جانب سے کتھلاپور منڈل مرکز میں شاندار جشن منایا گیا۔ پٹاخے جلائے،مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور کارکنان نے خوشی کا اظہار کیا۔تقریب میں کتھلاپور مارکیٹ کمیٹی کے وائس چیر مین سریشا پرسادیوتھ کانگریس نائب صدر ،منڈل ایکزیکٹیوں ممبر جواجی روی ،ایس سی سیل انچارج ،پنمبالا شنکر،بی سی سیل صدر لنگا گوڈ،اور دیگر شریک تھے۔اور مختلف عہدوں پر فائز کانگریس قائدین اور کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔