بی سی سی آئی کا29 مئی کوہنگامی اجلاس

   

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ(بی سی سی آئی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انعقاد اورآئندہ کرکٹ سیزن پر بات چیت کے لئے29 مئی کو ہنگامی خصوصی جنرل میٹنگ (ایس جی ایم) طلب کی۔ اجلاس ورچوئل طور سے منعقد کیا جائے گا ۔بی سی سی آئی کے سکریٹری جئے شاہ نے ریاستی کرکٹ اسوسی ایشن کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا سب کو بی سی سی آئی کی خصوصی جنرل میٹنگ (ایس جی ایم) کی اطلاع دی جاتی ہے ، جو29 مئی2021 کو طلب کی گئی ہے ۔اس میٹنگ کا موضوع آئندہ کرکٹ سیزن پر ملک بھر میں پھیلی وباکی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اس معاملے پر بات چیت کرنا ہے ۔ میری آپ سے گزارش ہے کہ اجلاس میں شامل ہوں۔ آن لائن اجلاس میں شامل ہونے کیلئے لنک کو مقررہ وقت پر شیئرکیا جائے گا۔ تاہم نوٹس میں اجلاس کے فارمیٹ کی تفصیلات کا تذکرہ نہیں کیا گیا ہے ۔ اس اجلاس میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے بارے میں تبادلہ خیال ہوسکتا ہے ، جس کا اہتمام بی سی سی آئیکو اکتوبر ۔نومبر میں کرنا ہے ۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) کو ٹی20 ورلڈ کپ کا متبادل مقام کے طور پر رکھا ہے ۔