بی سی طبقہ سے تعلق کے سبب گورنر نظرانداز‘ کانگریس رکن اسمبلی سیتکا

   

حیدرآباد۔/6مارچ، ( سیاست نیوز) کانگریس رکن اسمبلی سیتکا نے الزام عائد کیا کہ گورنر ڈاکٹرسوندرا راجن کا تعلق بی سی طبقہ سے ہونے سے کے سی آر نے بجٹ اجلاس کے آغاز پر ان کا خطبہ نہیں رکھا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیتکا نے چیف منسٹر کو مخالف بی سی قرار دیا اور کہا کہ دستوری اور جمہوری روایات کو نظرانداز کرکے پہلی مرتبہ اجلاس گورنر کے خطبہ کے بغیر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی گورنر کے خطبہ کے بغیر شروع کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔ اپوزیشن کو حکومت کی کارکردگی پر تنقید کا موقع فراہم کرنے سے بچنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا۔ر