حیدرآباد /18 فروری ( سیاست نیوز ) قلندر نگر سنتوش نگر میں ایک بی فارمیسی کے طالب علم کی مشتبہ خودکشی کا واقعہ پیش آیا ۔ سنتوش نگر پولیس کے مطابق 21 سالہ آصف حسین جو قلندر نگر علاقہ کے ساکن جعفر حسین کا بیٹا تھا ۔ یہ لڑکا بی فارمیسی سال آخر کا طالب علم تھا ۔ کل مکان میں اس کے والدین نہیں تھے اور اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔