بی ڈی ایل پر ہندوستانی فوج کیلئے Konkurs-M مزائیل کی تیاری

   

حیدرآباد کی کمپنی اور ہندوستانی فوج میں تین سالہ کنٹراکٹ پر دستخط
حیدرآباد ۔ 3 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ہندوستانی فوج کے لیے اینٹی ٹینک گائیڈیڈ مزائیل Konkurs-M کی تیاری اور سپلائی کے لیے بھارت ڈائنمکس لمٹیڈ (BDL) اور ہندوستانی فوج نے کل 3,131.82 کروڑ روپئے کے ایک تین سالہ معاہدہ پر دستخط کئے ۔ کونکرس ۔ ایم ، بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کرنے کے لیے ایک سکنڈ جنریشن ، میکانائزڈ انفینٹری اینٹی ٹینک گائیڈیڈ مزائیل ہے ۔ اس مزائیل کو آیا BMP-II ٹینک یا گراونڈ لانچر سے لانچ کیا جاسکتا ہے ۔ یہ 19 سکنڈ اڑان وقت کے ساتھ 75 اور 4000 میٹرس کے درمیان کے رینج کا احاطہ کرتا ہے ۔ بی ڈی ایل کموڈور کے سی ایم ڈی ( ریٹائرڈ ) سدھارتھ مشرا نے کہا کہ کونکرس ۔ ایم مزائیل کو ایک رشین ایکوپـمنٹ مینو فکچرر کے ساتھ لائسنس معاہدہ کے تحت تیار کیا جائے گا ۔ Konkurs-M کی ملک اور بیرون ملک میں مانگ کے پیش نظر بی ڈی ایل نے اس کی مینو فکچرنگ کپاسٹی میں اضافہ کیا ہے۔ بی ڈی ایل کی جانب سے ہندوستان کے دوست ممالک کو بھی مزائیل برآمد کئے جاتے ہیں ۔ اس کے گلوبل آوٹ ریچ کے سلسلہ میں یہ کمپنی پورٹیبل اینٹی ۔ ٹینک گائیڈیڈ میزائیلس ناگ ، ملن 2T اور اموگھا کی بھی پیشکش کرتی ہے ۔ حکومت ہند کے آتما نربھار بھارت مشن نے اس کمپنی کی کاوشوں کو تقویت دی ہے ۔ یہ کمپنی اس کے ان ہاوز آر اینڈ ڈی صلاحیتوں کو بھی بڑھا رہی ہے تاکہ اختراعی پراڈکٹ کی تیاری کے ساتھ ہندوستانی مسلح افواج کے بیرونی ممالک پر پراڈکٹ انحصار کو کم کیا جائے ۔۔