بی یو ایم ایس، آیورویدک ، ہومیو پیتھی میڈیکل کورسز میں داخلے

   

ایوش نیٹ کی ویب کونسلنگ کیلئے رجسٹریشن کا آغاز
حیدرآباد۔ تلنگانہ کی کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنس نے نیٹ 2020 کامیاب امیدواروں کیلئے ایوش کورسز بی یو ایم ایس ( یونانی ) بی ایچ ایم ایس ( ہومیو پیتھی ) ، بی اے ایم ایس ( آیورویدک ) داخلے کیلئے نیٹ 2020 کامیاب امیدواروں کیلئے ویب کونسلنگ کیلئے رجسٹریشن 13 جنوری تا 20 جنوری رکھی گئی ہے۔ امیدوار ویب سائٹ پر اپنے اسنادات کا اسکان کرتے ہوئے آن لائن رجسٹریشن کروائیں۔ اس کی ویب سائیٹ
https://tsbahnu.tsche.in
ایم اے حمید اور سید خالد محی الدین نے بی یو ایم ایس میں داخلے کیلئے ویب کونسلنگ میں شرکت اور رہنمائی حاصل کرنے کی اپیل کی ہے۔