بی یو ایم ایس / ہومیو پتھی ، ایورویدک ، کورس میں داخلے ، نیٹ امیدواروں کے لیے آن لائن رجسٹریشن جاری

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کے ایوش کورس یونانی بی یو ایم ایس ، ہومیو پتھی ، بی ایچ ایم ایس ، ایورویدک ، بی اے ایم ایس میں داخلے کے لیے کے این آر یونیورسٹی آف ہیلت سائنس نے نیٹ 2021 کامیاب امیدواروں کے لیے آن لائن رجسٹریشن جاری ہے ۔ آخری تاریخ 6 فروری ہے ۔ رجسٹرڈ امیدوار اہل قرار پانے کے بعد ہی داخلے کے لیے ویب آپشن دے سکتے ہیں ۔ یونانی کا نظامیہ طبی کالج چارمینار ہے جب کہ ہومیو پتھی اور ایورویدک ، نیچر پتھی ، کے کالجس میں داخلے کے لیے ایوش رجسٹریشن ہی رہے گا ۔ ایم اے حمید سے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر 4 تا 7 بجے ربط کرسکتے ہیں ۔ ویب سائٹ
tsbahnu.tsche.in
ملاحظہ کریں ۔ ایم بی بی ایس میں داخلے کے لیے ویب آپشن جاری ہے ۔ بی ڈی ایس کے لیے علحدہ شیڈول جاری ہوگا ۔۔