بے انت سنگھ کے قاتل کو معاف نہیں کیا گیا

   

نئی دہلی 3 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر داخلہ امیت شاہ نے لوک سبھا میں بتایا کہ سابق چیف منسٹر پنجاب بے انت سنگھ کے قاتل بلونت سنگھ راجوانا کو معافی نہیں دی گئی ہے ۔ راجوانا کو 2007 میں سزائے موت سنائی گئی تھی ۔ قبل ازیں ستمبر میں وزارت نے کہا کہ راجوانا کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔