بے رحمی کے ساتھ ماں کی پیٹا ئی کرتے ہوئے شخص کا ویڈیوہوا وائیرل‘ ملزم گرفتار۔ ویڈیو

,

   

تھرونینتھاپورم۔چہارشنبہ کے روز ایورارپولیس نے ایک28سالہ خانگی بس کنڈاکٹر کو تھرونینتھاپورم ضلع کے واراکالا کے قریب اپنی ماں کو بے رحمی کے ساتھ پیٹنے کے معاملے میں گرفتار کرلیاہے۔

سوشیل میڈیامیں وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نشہ کی حالت میں دھت دیکھائی دینے والا رسق بدسلوکی کرنے کے بعد بے رحمی کے ساتھ اس عورت کی پیٹائی کررہا ہے۔

اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص جو سرخ رنگ کی ٹی شرٹ پہنے ہوئے کچن کے قریب میں ایک اندھیرے کمرے میں فرش پر بیٹھی ہوئی اپنے ماں کی لاتوں او ر گھونسوں سے پیٹائی کررہا ہے

https://www.youtube.com/watch?v=4NzXidXBHU8&feature=emb_title

جیسے ہی ویڈیو وائیرل ہوا پولیس اس فیملی سے رجوع ہوئی۔ ایورار گاؤں کے سب انسپکٹر نے کہاکہ ”رسق کی ماں ایک 49سالہ عورت ہے‘ وہ شکایت کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔

لہذا ویڈیو کی بنیاد پر پولیس نے اپنے طور پر ایک مقدمہ درج کیاہے“۔ اس ویڈیو کورسق کی بہن میں شوٹ کیاہے۔ خلیجی ممالک میں رہنے والے اپنے رشتہ داروں کو یہ ویڈیو اس نے بھیجاتھا۔

بعد میں مذکورہ رشتہ داروں نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارموں پر یہ ویڈیو پوسٹ کیاجو وائرل ہوا ہے۔ مذکورہ واقعہ 10ڈسمبر 2020کے روز پیش آیاتھا۔

کیرالا ویمنس کمیشن نے اس واقعہ پر اپنے طور سے ایک مقدمہ درج کیاہے۔

ویمن کمیشن کی چیرپرسن نے ایک پریس ریلیز میں یہ کہاکہ انہوں نے تھرونینتھاپورم رورل سپریڈنٹ آف پولیس(ایس پی) کو معاملہ کی رپورٹ داخل کرنے کا استفسار کیاہے