بے روزگارنوجوانوں کا رات دیر گئے دھرنا

   

حیدرآباد14جولائی (یو این آئی)بے روزگاروں کے مسائل حل کرنے اورڈی ایس سی ملتوی کرنے کامطالبہ کرکے اشوک نگر میں نوجوانوں نے احتجاج کیا۔احتجاجیوں کا مطالبہ ہے کہ چونکہ ڈی ایس سی اور گروپ 2امتحان کی تواریخ قریب قریب ہیں، اسی لئے ڈی ایس سی امتحان ملتوی کیاجائے ۔انہوں نے گروپ 2کی نشستوں میں اضافہ کا مطالبہ کیا۔