بے روزگار نوجوانوں کے سامنے میرا درد کچھ بھی نہیں: تیجسوی

   

پٹنہ: آر جے ڈی لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو جمعہ کو درد سے بے حال تھے اور انہیں پلیٹ فارم سے کارکنوں نے سہارا دے کر نیچے اتارا۔ انہوں نے ہفتہ کے روز کہا کہ ان کی کمر میں درد اور وہ کافی بڑھ گیا ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ درد بہار کے ان کروڑوں نوجوانوں کی تکلیف کے سامنے کچھ بھی نہیں ہے، جو بے روزگار ہیں۔ تیجسوی یادو نے ہفتہ کو اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا، مہینوں سے جاری سماجی یاترا کافی تھکا دینے والی رہی ہے۔ آرام نہیں ملنے اور لگاتار یاترا کے سبب دو ہفتوں سے کمر میں ہلکا درد تھا جو دن سے اچانک بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، لیکن یہ میرا درد بہار کے ان کروڑوں بے روزگار نوجوانوں کی تکلیف کے سامنے کچھ بھی ہیں ہے جو نوکری۔روزگار کی امید میں بیٹھے ہیں اور جن کے خوابوں کو گزشتہ 10 برسوں کے دوران مذہب کی آڑ میں کچلا گیا ہے۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ میں اپنا درد بھول جاتا ہوں جب دیکھتا ہوں کہ کیسے غریب ماؤں بہنوں کو مہنگائی کی وجہ سے رسوئی چلانے میں تکلیف محسوس ہوتی ہے۔ کسان بھائیوں کو سینچائی کے وسائل اور فصل کے واجب دام نہیں ملنے اور معاشی قلت کے سبب روزی روٹی کے لئے لاکھوں ساتھیوں کی نقل مکانی کی تکلیف دیکھتا ہوں، تو مجھے میرا درد محسوس نہیں ہوتا۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ طالب علم تکلیف میں ہے کیونکہ بہتر تعلیم حاصل نہیں ہو رہی۔ بہار کے میرے بزرگ تکلیف میں ہیں کیونکہ اچھی دوائی نہیں مل پا رہی۔ تھانہ اور بلاک کی بدعنوانی سے عوام لوگ پریشان ہیں۔ ہر طبقہ کو تکلیف ہے کیونکہ انہیں ان کے کیونکہ ان کے حقوق اور انصاف نہیں مل پا رہا۔