بے قابو اسکول بس حصار توڑ کر اسکول میں داخل

   

حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : مادھا پور کے علاقہ خانہ میٹ میں آج ایک بڑا سانحہ ٹل گیا ۔ تیز رفتار بے قابو اسکول بس حصار بندی کو توڑ کر اسکول میں داخل ہوگئی ۔ تاہم اس وقت احاطہ اور بس میں طلبہ کا نہ ہونا ایک بڑے سانحہ کو ٹال گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ خانہ میٹ میں واقع ایک اسکول کی بس عمارت کی حصار بندی طور پر سیلر میں داخل ہوگئی اس موقع پر اسکول بس میں طلبہ نہیں تھے ۔ تاہم ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے مقامی عوام نے بس کی رفتار پر برہمی کا اظہار کیا اور پولیس کو بتایا کہ بس کی بے قابو رفتار کے سبب حادثہ پیش آیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔