بے مثال حسن کی ملکہ تھیں شکیلہ

   


ممبئی :بالی ووڈ اداکارہ شکیلہ کا آج 88واں یوم پیدائش ہے۔ شکیلا یکم جنوری 1935کو پیدا ہوئی تھیں۔ شکیلہ کا اصلی نام بادشاہ جہاں تھا۔ شکیلا نے 1950 میں داستان سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ بالی ووڈ میں 50 اور60کے دہائی کی مقبول اداکارہ شکیلہ بے مثال حسن اور لاجواب اداو?ں کی ملکہ تھیں۔ شکیلہ نے15سال کے کیرئیر کے دوران تقریباً 50 فلموں میں اپنی لا جواب اداکاری سے ناظرین کے دل جیت لئے تھے۔ شکیلہ کا جنم یکم جنوری 1935کو ہوا تھا اور ان کا اصلی نام بادشاہ جہاں تھا۔ شکیلا کے اباؤ اجداد افغانستان اور ایران کے شاہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ حکمرانی کے خاندانی جھگڑے میں ان کے دادا دادی مارے گئے تھے۔ چار سال کی ننھی بادشاہ جہاں کو لیکر ان کے والد اور پھوپھی جان بچا کر ممبئی آگئے تھے۔ شکیلہ کی ابتدائی تعلیم گھر پر ہوئی تھی۔ چھوٹی سی عمر میں شکیلا کے سر سے والد کا سایہ اٹھ جانے کے بعد ان کی پھوپی فیروزہ بیگم نے ان تین بہنوں کی پرورش کی تھی۔