تائیوان میں خوفناک زلزلہ ‘9 افرادہلاک، 900 سے زائدزخمی

,

   

متاثرہ علاقوں میں راحت و امدادی کام جاری‘امریکہ سمیت مختلف ممالک نے مدد کی پیشکش کی

تائیپی سٹی: تائیوان آج خوفناک زلزلہ آیا جس میں تاحال 9افراد کے ہلاک ہونے اور بڑی تعداد میں شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ 3 اپریل کی صبح تائیوان کے مشرق میں 7.4 شدت کا خوفنا زلزلہ آیا، جس نے خود مختار جزیرے کے ساتھ ساتھ جنوبی جاپان اور فلپائن کے کچھ حصوں کیلئے سونامی کی وارننگ دی۔ مشرقی تائیوان میں چہارشنبہ کو (مقامی وقت) کے مطابق صبح سویرے 7.4 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے نے تائیوان، جنوبی جاپان اور فلپائن میں سونامی کی وارننگ جاری کردی۔تائیوان میں زلزلے کے بعد بڑے پیمانے پر انٹرنیٹ کی بندش کے ساتھ بڑے لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاع ملی ہے۔ زلزلے سے 87 ہزار گھر بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔اس سے پہلے، امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.4 تھی لیکن بعد میں اس کی شدت کو 7.7 کر دیا گیا۔ زلزلے کا مرکز تائیوان کے ہوالین شہر سے 18 کلومیٹر جنوب میں 34.8 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے بھی اس کی شدت 7.5 بتائی ہے۔ میڈیاکی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے دوران منہدم ہونے والی عمارتوں اور سرنگوں اور کوئلے کی کانوں میں 77 افراد ابھی تک پھنسے ہوئے ہیں۔ ملک میں عمارتوں کی تعمیر سے متعلق سخت ضوابط اور وسیع پیمانے پر عوامی تباہی سے متعلق آگاہی نے زلزلے کے شکار جزیرے کیلئے ایک بڑی تباہی کو روک دیا ہے۔تائیوان کی مرکزی موسمی انتظامیہ نے زلزلے کے بعد 25 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے۔فلپائنی ماہر موسمیات نے سونامی کے بارے میں خبردار کیا اور کہا کہ مختلف صوبوں کے ساحلی علاقوں میں تیز سونامی لہروں کا امکان ہے۔انڈین تائپے ایسوسی ایشن نے مقامی حکام کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری پر عمل کرنے کی درخواست کی ہے اور تائیوان میں رہنے والے تمام ہندوستانی شہریوں کیلئے مدد اور رہنمائی کیلئے ایک ہیلپ لائن بھی جاری کی ہے۔جاپان نے ایک طاقتور زلزلے کے بعد اوکی ناوا کے ساحلی علاقوں کیلئے انخلاء کی ایڈوائزری جاری کی ہے جس نے تائیوان کو بھی متاثر کیا۔زلزلہ سے متاثرہ علاقوںمیں راحت و امدادی کام جاری ہیں۔ امریکہ سمیت مختلف ممالک نے زلزلہ کی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا اور امداد کی پیش کش بھی کی ہے۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکہ تائیوان کے زلزلے کی نگرانی کر رہا ہے، امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔وائٹ ہاؤس نے چہارشنبہ کو کہا کہ امریکہ تائیوان میں آنے والے زلزلے اور جاپان پر اس کے ممکنہ اثرات کے بارے میں رپورٹس کی نگرانی کر رہا ہے۔ قومی سلامتی کونسل کی ترجمان، ایڈرین واٹسن نے کہا کہ امریکہ کسی بھی ضروری مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ تمام متاثرہ افراد ہماری دعاؤں میں ہیں۔ت ایک علیحدہ اطلاع کے مطابق قریباً 127 افراد منہدم ہونے والی سرنگوں اور ناہموار ساحلی پٹی کے ساتھ پہاڑی سڑکوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔زلزلے کا مرکز ہوالین شہر سے 18 کلومیٹر (11 میل) جنوب میں بتا یا گیا ہے لیکن 100 کلومیٹر سے زیادہ دور دارالحکومت تائی پے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔تائیوان میں 25 سالوں میں آنے والا یہ سب سے شدید زلزلہ ہے۔