تاجروں کا ملک گیر بند آج، جی ایس ٹی پر نظر ثانی کیلئے کریں گے احتجاج

,

   

کنڈیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز (سی اے ٹی) نے آج یعنی (26 فروری)کو جی ایس ٹی قوانین پر نظرثانی کے لئے ہندوستان تجارتی بند کا مطالبہ کیا ہےاس دن ملک بھر کی مارکیٹیں بند رہیں گی اور کاروباری سرگرمیاں نہیں ہوں گی۔ملک کی تمام ریاستوں میں کاروباری تنظیموں نے اس تجارت میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔دہلی میں بھی بیشتر تجارتی تنظیموں نے شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی اے ٹی نے جی ایس ٹی قوانین میں حالیہ متعدد ترامیم کو کاروبار کے لئے ناگوار قرار دیتے ہوئے بھارت تجارت بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور ای کامرس کمپنی ایمیزون پر فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔کیٹ کے قومی صدر بی سی بھریا اور قومی جنرل سکریٹری پروین کھنڈوال نے کہا کہ 26 فروری کو اپنی آواز بلند کرنے کے لئے دہلی سمیت ملک بھر میں تقریبا 1500 مقامات پر “دھرنوں کا مطالبہ” کا اہتمام کیا جائے گا وہیں کوئی بھی تاجر اس دن جی ایس ٹی پورٹل میں لاگ ان نہ کرکے اپنا احتجاج درج کرے گا۔