تاجرین سے لائسنس کی ختم مارچ تک تجدید کروانے کی اپیل

   

حیدرآباد۔ 28 فروری (این ایس ایس ) جی ایچ ایم سی نے آج تاجرین سے درخواست کی کہ وہ اپنے تجارتی لائسنس کی 31 مارچ سے قبل تجدید کروالیں۔ جو تاجرین یکم تا 25 اپریل لائسنس کی تجدید کروائیں گے ان پر لائسنس فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا جائیگا اور جو تاجرین 31 مئی سے لائسنس کی تجدید کروائیں گے ان پر لائسنس فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا جائیگا ۔ جی ایچ ایم سی نے تاجرین سے اپیل کی کہ وہ آن لائین ادائیگیوں کے ذریعہ اپنے لائسنس کی تجدید کروالیں ۔ یہ تجدید ای سیوا سنٹرس پر بھی کروائی جاسکتی ہے ۔ مزید اطلاعات ویب سائیٹ www.ghmc.gov.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔