تاجر کو دھوکہ دہی ،مقدمہ درج

   

تھانے: ایک شخص کے خلاف ممبئی کے ایک تاجرکو 96.5 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ تھانے ضلع کے ڈومبیولی میں پولیس میں درج کرائی گئی شکایت کے مطابق وشوام پراپرٹیزکے مالک میہول موتی لال جیٹھوا نے گزشتہ سال ستمبر میں شکایت کنندہ سے 1.24 کروڑ روپے کی اسٹیل کی مصنوعات خریدی تھیں لیکن مبینہ طور پر اسے صرف 27.5 لاکھ روپے ادا کیے تھے۔ جیٹھوا نے ستمبر2023 اور مئی 2024 کے درمیان لین دین کیا لیکن 96.5 لاکھ روپے کے واجبات کو ادا کرنے میں ناکام رہا۔