تاج محل میں شاہجہاں کے عرس پر پابندی کا مطالبہ عدالت سے رجوع

   

آگرہ : تاج محل میں مغل شہنشاہ شاہجہاں کے عرس پر پابندی کیلئے ایڈیشنل سیول جج (جونیئر ڈویژن) کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ شاہجہاں کا 369 واں عرس 6 سے 8 فروری تک ہوگا۔ اکھل بھارت ہندو مہاسبھا کے مہیلا مورچہ کی منڈل صدر مینا دیوی دیواکر اور ضلع صدر سوربھ شرما نے تاج محل میں شاہجہاں کے عرس پر پابندی لگانے کیلئے جمعہ کو عدالت میں عرضی داخل کی جس میں عرس کمیٹی تاج گنج کے چیئرمین سید ابراہیم زیدی کو مدعا علیہ بنایا گیا ہے۔ ابراہیم زیدی کا کہنا ہے کہ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا اور عرس کمیٹی مشترکہ طور پر تاج محل میں شاہجہاں کا عرس مناتے ہیں۔ ادھر ماہر آثار قدیمہ ڈاکٹر راج کمار پٹیل نے کہا کہ ایم سی مہتا بمقابلہ یونین آف انڈیا کے معاملے میں سپریم کورٹ نے تاج محل میں نماز جمعہ، رمضان، تراویح اور شاہجہاں کے عرس کا اہتمام کرنے کیلئے وقتاً فوقتاً ہدایات دی ہیں۔