تاج محل ہوٹل کو بم سے اڑانے کی دھمکی۔ پولیس کی سخت چوکسی

,

   

ممبی: ممبئی کی فائیو اسٹار ہوٹل تاج محل کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے اسکے بعد پولیس نے سخت حفاظتی بندوبست نافذ کردیا ہے اور ہوٹل کے اطراف کے علاقوں کو بھی بند کردیا گیاہے ۔ممبئی پولیس کے مطابق کل رات تقریبا ساڑھے بارہ بجے ہوٹل انتظامیہ کو پاکستان کے کراچی شہر سے ایک فون آیا تھا جس میں ہوٹل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے ۔ دھمکی موصل ہونے کے بعد مقامی قلابہ پولیس اور ممبئی کرائم برانچ نے تاج محل کے مقابل گیٹ وے آف انڈیا اور ہوٹل کے اطراف کی گلیوں میں بھی مسلح بردار پولیس کو تعینات کیا ہے گاڑیوں کی بھی تلاشی لی جارہی ہے اور عوام کا اس علاقے میں داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے ۔