تاج کرشنا پر پریمیم ہیرٹیج ایکسپو ۔ ہاٹ کا ٹالی ووڈ اداکارہ نوینا ریڈی کے ہاتھوں افتتاح

   

حیدرآباد ۔ 17 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : فیر کیر کی جانب سے یہاں تاج کرشنا ، بنجارہ ہلز پر 17 تا 19 دسمبر منعقد کی جارہی سہ روزہ نمائش ، دی ہاٹ ۔ پریمیم ہیرٹیج فیشن اینڈ لائف اسٹائل ایکسپو کا آج رسمی طور پر ٹالی ووڈ اداکارہ نوینا ریڈی نے سماجی شخصیت ، امیج اینڈ فیشن کنسلٹنٹ انیکا کھارا کے ہمراہ افتتاح کیا ۔ اس ہاٹ میں ایتھنک ویر ، ڈیزائنر ویر ، ویسٹرن ملبوسات ، دیسی ملبوسات ، لومس ، ڈیزائنر جیولری ، ویمنس اکسیسریز ، بیاگس ، ہوم فرنشنگ ، اکسیسریز ، آرٹ اینڈ کرافٹس ، فٹ ویر ، پینٹنگس کے وسیع رینج کی نمائش اور فروخت کی جارہی ہے ۔ آرگنائزر انوپم مکرجی نے کہا کہ اس نمائش میں کوویڈ سے متعلق تمام اصول و قواعد پر عمل کیا جارہا ہے ۔ اس نمائش میں ممبئی ، دہلی ، بنگلور ، لکھنؤ ، احمد آباد ، اندور ، پونے ، سورت ، وارانسی ، یو پی ، پنجاب ، کولکتہ اور حیدرآباد کے 80 ڈیزائنرس ان کے جدید کلکشنس کو پیش کررہے ہیں ۔ یہ نمائش 19 دسمبر تک جاری رہے گی ۔۔