تاج کی خوبصورتی پر پڑا کورونا وائرس کا اثر، مارچ کے اختتام تک بند کردیا جائے گا تاج محل۔

,

   

آگرہ: دنیا بھر میں پھیل رہے کورونا وائرس سے دنیا کے بیشتر شعبہ جات تباہ ہوگئے ہیں۔ سیاحت سے تجارت تک اس کا اثر پڑا ہے۔اسی دوران ہندوستان کی سیاحت پر بھی اس کا کافی اثر پڑ رہا ہے۔ کورونا وائرس کے پیش نظر مغل بادشاہ شاہجہاں کی عظیم شاہ کار تاج محل کو جز وقتی طور پر بند کردیا جارہا ہے۔ دنیا کے کونے کونے سے تاج کی خوبصورتی کو دیکھنے کیلئے سیاح آتے ہیں۔اٹلی شہر کے 14 افراد کو کورونا وائرس کے مثبت اثرات پائے جانے کے بعد انتظامیہ نے یہ فیصلہ ہے۔ واضح رہے کہ مارچ تا اکتوبر تک سیاحوں کی کثیر تعداد تاج محل دیکھنے کے لئے آتی ہے۔

چیف میڈیکل آفیسر مکیش وٹس نے بتایا کہ مرکز کی جانب سے جاری کردہ ہدایات سے سختی سے پابندی کی جارہی ہے۔ تاحال ریاست اتر پردیش میں 127 افراد کو وائرس کے مشتبہ حالت میں رکھا گیا ہے۔ ان کے نمونہ لکھنؤکو ٹسٹ کیلئے روانہ کئے گئے ہیں جب کہ پانچ افراد کو مثبت اثرات پائے گئے ہیں۔ کئی ہوٹلس مالکین ریاستی حکومت کی جانب سے کئے گئے اس اقدام سے کافی ناراض ہیں کیونکہ اس کی وجہ سے ان کے کاربار پر اثر پڑسکتا ہے۔ ریاست میں بڑے پیمانے پر عوام کو اس وائرس سے آگاہ کیا جارہا ہے اور اس سے محفوظ رہنے کیلئے ڈاکٹر گلی کوچوں میں میٹنگ منعقد کررہے ہیں تاکہ اس تعلق سے عوام میں شعور بیدار کیا جاسکے۔ اس ضمن میں یمنا ندی کے کنارہ خصوصی ہون و پوجا بھی کی گئی۔