تارک وطن مزدور افواہوں کا شکار نہ بنیں : اروند کجریوال

   

نئی دہلی 14 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج تارک وطن مزدوروں سے کہا کہ وہ بس دستیابی سے متعلق افواہوں کا شکار نہ ہوں اور جہاں ہیں وہیں رہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت کی جانب سے ان مزدوروں کے قیام و طعام کے مکمل انتظام کئے گئے ہیں۔