نئی دہلی ، 17 اگست (یو این آئی) ایکسیوم-4 مشن کے تحت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا سفر کرنے والے پہلے ہندستانی گروپ کیپٹن شبھانشو شُکلا کا اتوار کی صبح امریکہ سے وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔ اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ ، دہلی کی وزیر اعلی ریکھا گپتا اور اسرو کے اعلی سائنسدانوں نے ان کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر گروپ کیپٹن شکلا کی اہلیہ بھی موجود تھیں ۔گروپ کیپٹن شُکلا 25 جون کو ناسا کے فلوریڈا مرکز سے اس اہم مشن کیلئے روانہ ہوئے تھے ۔ 18 دن کے اس مشن میں انہوں نے مائیکرو گریوٹی (یعنی کم کششِ ثقل) پر کامیاب تجربات کیے اور 15 جولائی کو زمین پر واپس لوٹے ۔ وہ گزشتہ چار دہائیوں میں خلا میں جانے والے پہلے ہندوستانی ہیں۔ آئی ایس ایس کے سفر کو ایک قابل فخر لمحہ قرار دیتے ہوئے گروپ کیپٹن شکلا نے اسرو کے چیئرمین ڈاکٹر وی نارائنن سے ملاقات کی اور آئی ایس ایس میں اپنے تجربات شیئر کیے ۔ گروپ کیپٹن شکلا کی آج یا کل ،وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی توقع ہے ۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایکس پر لکھا ، “ہندوستان کیلئے فخر کا لمحہ! وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں اسے ممکن بنانے والے نظام کے تئیں اظہار تشکر کا ایک لمحہ ۔