محبوب نگر میں ملی محاذ کی زبردست احتجاجی ریالی، فرقہ پرستوں کی سازش پر عدالتی تحقیقات کا مطالبہ
محبوب نگر ۔ 6 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملک میں مسلم عبادتگاہوں تاریخی مساجد اور درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے تقدس کی پامالی کیلئے فرقہ پرست تنظیموں کی جانب سے جاری سازشوں کے خلاف محبوب نگر میں آج بعد نماز جمعہ ملی محاذ کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریالی نکالی گئی ریالی کی قیادت خواجہ فیاض الدین انور پاشاہ سر پرست ملی محاذ نے کی جبکہ عبدالہادی ایڈوکیٹ ، مقصود بن احمد ذاکر ایڈوکیٹ رفیق احمد قادری سیکریٹر قومی ایکتا کمیٹی، محمد شبیر نائب صدر نشین بلدیہ، سید افروز شاہ صدر مرکزی میلاد کمیٹی، محمد تقی حسین کنوینر ملی محاذ، سید سعادت اللہ حسینی، محمد احمد علی ثناء صدر جامع مسجد،مرزا قدوس بیگ صدر مسلم لیگ، محمد صادق حسین نائب صدر مسلم لیگ ، محسن خان کنوینر کل جماعتی قائدین، حافظ ادریس سراجی طیب باشوار کو کنوینرس ، عبداللہ سنی ایڈوکیٹ کنوینر لیگل سیل محمد معیز ، محند امیر نقشبندی، عبدالسمیع بشیر قادری، جوائنٹ کنوینرس ملی محاذ،خواجہ نظام الدین ظہیر ریاستی قائد کانگریس ، محمد صمد خان،نائب صدر جامع مسجد، ودیگر موجود تھے۔ یہ ریالی گھڑیال چو راہے سے نکل کر براہ پرانا بس اسٹانڈ تلنگانہ چوراہا پہنچی جہاں قائدین نے مخاطب کرتے ہوئے جامع مسجد سنبھل اور دیگر تاریخی مساجد اور درگاہ اجمیر کے نیچے مندر کو تلاش کرنے کو ملک کی پر امن فضاء مکدر کرنے کی سازش قراردیا ۔ قائدین نے کہا کہ ملک میں جبکہ تاریخی عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موجود عبادتگاہوں کے اسپیشل پرویڑن ایکٹ1991موجود رہنے کے باوجود تاریخی مساجد اور درگاہوں کے تقدس کو مختلف بہانوں سے پامال کرنے کی سازش کی جا رہی ہے جوکہ اس ملک کے مسلمان مسترد کرتے ہیں اور حکومت اور چیف جسٹس آف انڈیا سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فور ی ان معاملات میں مداخلت کرتے ہوئے عبادتگاہوں کے تحفظ کیلئے بنائے خصوصی ایکٹ کو سختی کے ساتھ نافذ کرے اور سپریک کورٹ نچلی عدالتوں کو اس طرح کی درخواستوں کو قبول نہ کرنے کیلئے ضروری ہدایات جاری کرے۔ بعد ازاں مذکورہ بالا قائدین پر مشتمل ایک وفد ضلع کلکٹریٹ پہنچ کر صدر جمہوریہ ہند کے نام ایک یادداشت ضلع کلکٹر کے حوالہ کی جس میں صدر جمہوریہ ہند سے اپیل کی گئی کہ وہ سنبھل کے واقعات کا سخت نوٹ لیں اور ان واقعات کی عدالتی تحقیقات کرواتے ہوئے خاطی عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کریں اور ملک کے حالات کے پیش نظر متعلقہ عہدیداروں کو سخت ہدایا ت جاری کریں۔اس موقع پر کونسلران بلدیہ محمدمزمل محی الدین ،سید محسن کانگریس ، محمدمحبوب ، سید ظفر شاہ۔قادری ، عبدالرحمن ریگل ، محمدفہیم الدین۔الخیر ٹرسٹ ،عیسی۔عمودی،ابراہیم قادری، محمدجہانگیر سابق کونسلر الیاس، مجاہد، محمد حفیظ اورملی محاذ کارکنان ،عمران قریشی ، خواجہ کاظمی ،سیفن،شیخ۔غوث نوراللہ خان درود ،ساجد، محمد فضل ،سید نواز، محمد علی،محمد سمیر بابا کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں مسلم نوجوانوں اور قایدین نے شرکت کی۔