تاریخی مغل روڈ ٹریفک کیلئے ایک بار پھر بند

   

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ کو برف باری کے باعث ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے ایک بار پھر بند کر دیا گیا ہے ۔تاہم وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے ۔ٹریفک ذرائع نے بتایا کہ تاریخی مغل روڈ کو منگل کی دوپہر کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے کھولا گیا تھا لیکن پیر کی گلی پر تازہ برف باری کے باعث اس کو بدھ کے روز ایک بار پھر بند کر دیا گیا۔