تاریخی ورثہ محبوب چوک کلاک ٹاور کی عظمت رفتہ بحال

,

   

جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں کی ستائش
کے ٹی آر نے ٹیوٹر پر قدیم اور تازہ تصاویر شیئر کی
حیدرآباد :۔ تاریخی ورثہ محبوب چوک کلاک ٹاور کی عظمت رفتہ کی بحالی پر ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے جی ایچ ایم سی کے اقدامات کی ستائش کی ہے ۔ چھٹویں نظام میر محبوب علی خاں کے دور 1892 کے دوران تاریخی چارمینار کے عقب میں تعمیر کردہ محبوب چوک کلاک ٹاور مناسب دیکھ بھال اور نگہداشت نہ ہونے کی وجہ سے ( کھنڈر ) مخدوش عمارت میں تبدیل ہوچکا تھا ۔ لیکن جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں نے اس تاریخی یادگار ٹاور کی عظمت رفتہ کو بحال کیا ہے ۔ جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں نے شہر حیدرآباد میں ایک اور تاریخی یادگار کے تحفظ اور اس کی خوبصورتی بحال کرنے کے لیے جو کام کیا ہے اس کی کے ٹی آر نے زبردست ستائش کی ہے اور جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں کے کام کو سہرایا ہے ۔ ریاستی وزیر کے ٹی آر نے اپنے ٹیوٹر پر محبوب چوک کلاک ٹاور کی قدیم اور تازہ تصاویر کو شیئر کیا ہے جو تیزی سے وائرل ہوگئی ہے ۔ کافی لوگوں نے اس کو ٹیوٹ و ری ٹیوٹ کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا ہے ۔ واضح رہے کہ تاریخی معظم جاہی مارکٹ کی عظمت رفتہ کو بحال کیا گیا ہے ۔ پانی ٹھہرنے کے علاوہ جو بھی مسائل تھے اس کو دور کئے گئے ہیں ۔۔