تازہ ترین واقعہ میں لندن کی مسجد میں فائرنگ، کوئی ہلاک یا زخمی نہیں، حملہ آور فرار۔

,

   

لندن: ان دنوں دہشت گردتنظیمیں مسلمانوں کے عبادت گاہو ں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ ایک تازہ ترین واقعہ میں لندن کی سیون کنگ مسجدمیں نماز تراویح کے دوران ایک مسلح شخص نے مسجد میں گھس کر دہشت گرد کا ننگا ناچ کرنے کی کوشش کی لیکن وہاں موجود نمازیوں نے ا س کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ تاہم اس واقعہ میں کوئی زخمی یاہلاک نہیں ہوا۔ پولیس اس واقعہ کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کررہی ہے۔ برطانوی میڈیاکے مطابق نمازیو ں نے مسلح شخص کو مسجد کے باہر ڈھکیل دیا۔

ذرائع کے مطابق باہر نکالے جانے کے بعد وہ شخص ایک فائرنگ کر کے فرار ہوگیا۔ مسجد کے باہر پولیس نے بھاری تعداد میں پولیس کو تعینات کردیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ مہینہ نیوزی لینڈ کی مسجد میں دہشت گرد حملوں میں پچاس لوگوں کی جاں بحق ہوگئی تھی جبکہ کئی زخمی ہوگئے تھے۔