تاش کھیلنے والے 10 افراد گرفتار نقد رقم اور سیل فون ضبط

   

میدک ۔ ضلع میدک کے منڈل منوہر آباد میں واقع ریلائنس پٹرول پمپ کی عقبی کھلی اراضی پر تاش کھیلنے والے 10 افراد کی گرفتاری عمل میں آئی۔ ضلع ایس پی جی چندنا دپتی نے بتایا کہ باوثوق اطلاع پر میدک ضلع ٹاسک فورس پولیس سرکل انسپکٹر مرلی کمار نے اپنی جمعیت کے ساتھ دھاوا کیا۔ ان کے قبضہ سے 63,060 روپئے کے علاوہ 15 موبائیل اور 11 موٹر سائیکلیں ضبط کی گئیں۔ ایس پی نے بتایا کہ اگرکہیں جوا کھیلنے یا کوئی غیر سماجی کارروائیاں پیش آتی ہیں تو بلا خوف فون نمبر+917330671900 پر واٹس ایپ مسیج دیا جائے یا ڈائیل 100 پر اطلاع دیں۔ مطلع کرنے والوں کے نام پوشیدہ رکھے جائیں گے۔