تالاب کٹہ میں برقی شاک سے خاتون فوت

   


حیدرآباد۔ پرانے شہر کے علاقہ تالاب کٹہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں 28 سالہ خاتون برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگئی۔ بھوانی نگر پولیس کے مطابق 28 سالہ نازنین بیگم جو روڈ نمبر2 تالاب کٹہ علاقہ کے ساکن ٹیپو سلطان کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون کل رات ہوئی اچانک بارش میں کپڑے نکالنے میں مصروف تھی کہ اسی دوران خاتون برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگئی اور علاج کے دوران فوت ہوگئی۔