چینائی۔روس کی وولگوگارڈ اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی میں زیر تعلیم میڈیسن کے چار اسٹوڈنٹس اتوار کے روز پیش ائے اندوہناک حادثہ میں ندی میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں۔
مذکورہ اندوہناک واقعہ نے گھر والوں کو صدمہ سے دوچار کردیا ہے
عاشق محمد
عاشق محمد‘ منوج آنند‘ آر ویگنیش اور اسٹیفن لیباکو ندی کے پاس گئے تھے۔ایک فرد پانی میں اترا اور مدد کے لئے چلانے کی اس کی آوازیں سنائی دیں‘ مذکورہ دیگر طلبہ اس کو بچانے کے لئے پانی میں اترے مگر ڈوب گئے۔
متوفی محمد عاشق کے والد محمد رفیع نے کہاکہ ”میڈیسن کے سال آخر میں وہ زیر تعلیم تھا اور اس کی تعلیم قریب الختم تھی۔ اسکا خواب تھا کہ وہ ایک ڈاکٹر بنے۔
اپنے کچھ دوستو ں کے ساتھ وہ باہر گیاتھا اور پانی میں وہ لوگ ڈوب گئے۔ اگر حکومت کی مدد نعش لانے میں رہی تو ہم اس کی تجہیز وتکفین کے فرائض انجام دے سکتے ہیں“
اسٹیفن لاباکو
اسٹیفن کے چچا آنند کمار نے دی ہندو کو بتایاکہ متوفی طلبہ کے ساتھ رہنے والے سینئر اسٹوڈنٹس نے واقعہ کے متعلق روسی ایجنسیوں کو جانکاری دی تھی۔
اسٹفین کے والد موہن کمار لاباکو نے کہاکہ ”روس کے ہندوستانی سفارت خانہ سے ہم نے بات کی ہے اس کے علاوہ ہم نے چیف منسٹر تاملناڈوایڈپڈی پلانی سوامی سے بھی درخواست کی ہے کہ ہمارے بچے کی نعش وطن واپس لے کر ائے“۔
انہوں نے مزیدکہاکہ کالج انتظامیہ کو چاہئے کہ ایک اموات کے متعلق کاروائی کرنے والے ایجنٹ کا تقرر کررہے جو موت کے صداقت ناموں کو اکٹھا کرے گا اور ان طلبہ کی نعشوں کو وطن واپس کرنے لے جانے کے لئے فلائٹس کا انتظام بھی کرے گا“
آر وینگیش
آر وینگیش کے والد جوبتایاجارہا ہے کہ دوبئی میں کام کرتے ہیں اور ان کی والدہ اموتھا تھڈ ا کوڈی میں مقیم ہیں۔ ان کی بہن کوئمبتور میں زیر تعلیم ہے۔
رپورٹس کے مطابق ویگنیش کی فیملی پیر کے روز اپنے لڑکے کی نعش وطن واپس لانے کی حکومت سے نمائندگی کے مقصد سے کوڈالوری کلکٹر چندرشیکھر ساکھا موری سے ملاقات بھی کریں گے
منوج آنند
اے آنند سب انسپکٹر اور منوج کے والد نے بتایاجارہا ہے کہ چیف منسٹر سے ملاقات کرکے اسی طرح کی درخواست کی ہے تاکہ ان کے بیٹے کی نعش کو وطن واپس لایاجاسے۔
درایں اثناء چیف منسٹرتاملناڈو نے مذکورہ خاندانوں کو بھروسہ دلایاہے کہ وہ ضروری اقدامات انجام دیں گے۔
عاشق محمد‘ منوج آنند‘ آر وینگیش تمام کی عمر22سال ہے وہیں اسٹفین کی عمر20 سال بتائی جارہی ہے۔ عاشق کا تعلق دھارا پورم سے ہے۔
منوج سیلم کے تھالائی وسال کا رہنا والا ہے اور اس کے والد پولیس سب انسپکٹر ہیں۔ وینگیش کڈلوری ضلع سے تعلق رکھتا ہے جبکہ اسٹیفن کا تعلق چینائی سے بتایاجارہا ہے