تاملناڈو میں تشدد کی کوشش، دو بنگلہ دیشی گرفتار

   

چینائی : تاملناڈو پولیس نے ریاست کے ضلع ایروڈ میں فرقہ وارانہ تشدد بھڑکانے کا منصوبہ بنانے کی پاداش میں دو بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کو دو دیگر بنگلہ دیشی شہریوں کی تلاش بھی ہے جنہوں نے محروس ملزمین کا ساتھ دیا ہے۔ 30 سالہ معظم مونڈل اور 22 سالہ عباد ل علی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے یہ کارروائی ایک مقامی شخص کی شکایت پر کی ہے، جنہوںنے بیان کیا کہ بنگلہ دیشی نوجوان ان کے علاقہ میں ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان فرقہ وارانہ جھڑپیں برپا کرنے کوشاں ہیں۔