تاملناڈو کو کاویرا کا پانی چھوڑنے کے متعلق سی ڈبلیو ڈی ٹی کافیصلہ حتمی نہیں۔ شیواکمار

,

   

Ferty9 Clinic

درایں اثناء چیف منسٹر سدارامیہ نے کہاکہ حکومت اس مسلئے پر قانونی ماہرین سے ربط کریگی۔
میسور۔ کاویر ی واٹر تنازعہ عدالت (سی ڈبلیوڈی ٹی) کے احکامات میں 5ٹی ایم سی پانی 15دنوں تک ہر روز تاملناڈو کو چھوڑنا حتمی نہیں ہے‘ کرناٹک کے ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوا کمار جو آبی وسائل کا قلمدان بھی رکھتے ہیں نے یہ بات کہی ہے۔

یہاں پر رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے شیو ا کمار نے کہاکہ ”ہم اپنا کیس منگل کے روز سپریم کورٹ میں پیش کریں گے۔

عدالت عظمیٰ کی ہدایتوں کے مطابق ہم اپنی کاروائی کریں گے“۔درایں اثناء چیف منسٹر سدارامیہ نے کہاکہ حکومت اس مسلئے پر قانونی ماہرین سے ربط کریگی۔انہوں نے کہاکہ ”ہم اس مصیبت پر مشتمل فارمولہ پر عمل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

لیکن ہمارے پاس پانی کے ذخائر نہیں ہیں“۔ پیر کے روز سی ڈبلیو ڈی ٹی نے یہ آرڈر جاری کیاہے