تاناشاہی حکمرانی کا آخری وقت : کانگریس

   

کریم نگر میں چیف منسٹر کا علامتی پتلا نذرآتش ، احتجاجی قائدین گرفتار

کریم نگر ۔ کانگریس سٹی صدر کومٹی ریڈی نریندر ریڈی نے ٹی پی سی سی صدر ریونت ریڈی منشیات سے پاک تلنگانہ کے لیے لڑ رہے ہیں تو وزیر کے ٹی آر مثبت جواب دینے کے بجائے ٹی آر ایس پارٹی کے غنڈوں کو ان پر حملہ کرنے کے لیے اکسایا۔ یہ ایک گھناؤنی حرکت ہے۔ چہارشنبہ کو ٹی پی سی سی کی ریاستی کمیٹی کی طرف سے دی گئی ہدایت کے مطابق کریم نگر بس سٹینڈ چوراستا پر سی ایم کے سی آر کا پتلا نذر آتش کیا گیا۔ اس سے پہلے کانگریس لیڈروں نے میڈیا کو بتایا کہ تلنگانہ چوک میں احتجاج ہوا۔ بڑے پیمانے پر احتجاج کو روکنے کے لیے پولیس تلنگانہ چوک پہنچ گئی۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس لیڈروں نے پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونک کر سری پادا راؤ چوک کے بس اسٹینڈ پر کے سی آر کے پتلے کو آگ لگا دی۔ کانگریس قائدین کو گرفتار کر کے ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔ بعد میں ، سٹی کانگریس کے صدر کومٹی ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں ایک اور آزادی کی جدوجہد کا وقت قریب ہے اور عوام کو رضاکارانہ طور پر اس جدوجہد میں حصہ لینا چاہیے اور آمریت اور تانا شاہی حکمرانی کا آخری وقت اچْکا ہے۔ اس احتیاج میں اوپاری روی ، ایم ڈی تاج ، ویدولا انجن کمار ، صمد نواب ، گنڈتی سرینواس ریڈی ، سیّد عقیل ، گڈام ولاس ریڈی ، کولیپاکا سندیپ ، کوروی ارون ، ڈندی رویندر ، کومو سنیل ، کورا پوچایا ، ستیا نارائن ریڈی ، دانا سنگھ ، رولا ستیش ، جیڈی رمیش ، خمرالدین ، پورندلا رمیش ، لائق قادری ، نہال ، ندیم ، جیلکرا سرینواس ، کونڈا ہریش وغیرہ شامل تھے۔