تاوان کی رقم کیلئے چینی طلباء خود کے فرضی اغواء میں ملوث

,

   

سڈنی: آسٹریلیا کی پولیس نے انتباہی بیان دیتے ہوئے وہاں زیرتعلیم چینی طلباء کو متنبہ کیا ہیکہ حالیہ دنوں میں طلباء اپنے اغواء ہونے کی فرضی ویڈیو بناتے ہوئے اپنے رشتہ داروں کو پوسٹ کررہے ہیں تاکہ ’’فرضی‘‘ تاوان کے نام پر اپنے ہی رشتہ داروں (والدین اور دیگر) سے موٹی رقومات اینٹھ سکیں۔ بہرحال خاطیوں کا پتہ چل گیا ہے اور حکومت نے انہیں انتباہ دیا ہیکہ وہ اس نوعیت کے ’’جرائم‘‘ کے ارتکاب سے باز آجائیں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ وہ اپنے ’’شکار‘‘ کو فون کرکے بتاتے تھے کہ فلاں فلاں طالب علم ایک جرم میں مرتکب ہے اور اگر وہ اسے بچانا چاہتے ہیں تو رقم ادا کریں۔