یلاریڈی۔/4 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل تاڑوائی مستقر کی شباری ماتا مندر کے روبرو شاہراہ پر اسکوٹی گاڑی سے گرنے سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق منڈل کے برہما جی واڑی علاقہ سے تعلق رکھنے والا بالیا نامی شخص موضع سے اسکوٹی پر تاڑوائی کو آرہا تھا کہ اس وقت منڈل کے کوڈپلی علاقہ سے آر ٹی سی بس کاماریڈی کو جارہی تھی۔ مقابل سمت سے آرہی آر ٹی سی بس سے بچنے جاکر اسکوٹی سے گر پڑا جس سے بالیا کے جسم پر شدید زخم لگے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے مقام حادثہ پہنچ کر مقدمہ درج کرتے ہوئے زخمی کو دواخانہ منتقل کیا۔
یلاریڈی میں کچی املی ہزار روپئے کیلو فروخت
گنیش تہوار پر تاجروں کی من مانی
یلاریڈی۔/4 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر کے بازار میں کچی املی کی قیمت ایک ہزار روپئے تک پہنچی۔ گنیش تہوار کے موقع پر ہندو عوام اس املی کا کثرت سے استعمال کرتے ہیں جس پر تاجروں نے اس کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے کچی املی کی قیمت ہزار روپئے کیلو کردیا۔ پہلی مرتبہ اس قدر گراں قیمت پر املی کو بازار میں فروخت ہوتا دیکھ کر عوام حیرت زدہ ہوگئے اور 50روپئے 50 گرام املی سے کام چلاتے ہوئے تہوار منالیا۔ اس طرح کچی املی نے صارفین کا دل کھٹا کرد
