تاڑوائی میں برقی حادثہ ماں ، بیٹا ہلاک

   

Ferty9 Clinic

یلاریڈی۔/11اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل تاڑوائی کے کرشنا جی واڑہ علاقہ میں کھیت کے پاس برقی حادثہ پیش آیا جس میں ماں اور بیٹا دونوں ہلاک ہوگئے۔ جس سے منڈل بھر میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق موضع کے 40 سالہ انوسووا اور اس کابیٹا 25 سالہ نریش صبح کرشنا جی واڑی شیوار پر کھیت کو گئے ۔ دوپہر دو بجے نریش گھر کو واپس آگیا۔ تھوڑی دیر کے بعد مکئی کے کھیت میں دوا کا چھڑکاؤ کرنے کیلئے بیوی ممتا سے کہہ کر پھر کھیت کو گیا جہاں ماں بیٹا دونوں مل کر دوا کا چھڑکاؤ کیا ۔ اس دوران بازو کے نیشکر کھیت کو برقی تاروں سے کی گئی حصار بندی لگنے پر دونوں برقی حادثہ کا شکار ہوکر مقام حادثہ پر ہی ہلاک ہوگئے۔ شام سات بجے تک گھر کو واپس نہ آنے پر انوسووا کا دوسرا بیٹا نوین اپنے بڑے بھائی نریش کو فون کیا لیکن فون کوئی اٹھانے والا نہیں تھا جس پر اس نے کھیت پہنچ کر دیکھا جہاں ماں اور بھائی دونوں مردہ حالت میں پائے گئے۔ نریش کو باپ راجندر، بیوی ممتا اور نو ماہ کا بیٹا ہے۔ سب انسپکٹر مسٹر انجیا نے مقام حادثہ پہنچ کر حادثہ کا معائنہ کیا ۔ نعشوں کا پنچنامہ کرکے سرکاری دواخانہ منتقل کیا۔ مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔