تباہ کن معیشت، لبنانی آرمی چیف کوفرانس سے مدد مطلوب

   

Ferty9 Clinic

بیروت : لبنان کے آرمی چیف جوزف عون نے فرانس کو لبنان کے معقشی بحران کے حوالے سے متنبہ کردیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لبنانی آرمی چیف نے پیرس میں اپنے ہم منصب فرینکوئس لیکوئنٹر سے ملاقات کی اور لبنان کی معاشی تباہ کْن حالت سے خبردار کیا۔معاشی بحران نے لبنانی فوج کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے جس پر پیرس نے ملک میں امن و امان کی بقا کیلئے لبنانی فوجیوں کو ہنگامی خوراک اور طبی امداد کی پیش کش کی ہے۔لبنان جو فرانس کی سابقہ کالونی رہ چکا ہے، پر فرانس دباؤ ڈال رہا ہے نئی حکومت کی تشکیل سے اتفاق کریں اور غیر ملکی زرِمبادلہ کی درآمد سے متعلق اصلاحات کریں جس سے ابھی تک لبنانی سیاستدان اتفاق نہیں کر پائیں ہیں۔لبنان کی سیکیورٹی فورسز میں بھی احساس محرومی پایا جارہا ہے کیونکہ 90 فیصد کرنسی گرنے کی وجہ سے فوجیوں کی تنخواؤں کا معاملہ بھی خسارے کا شکار ہے۔