ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع رائےسین کے گوہر گنج قصبے میں شیشو بال گھر کی نگراں آپریٹر حسین پرویز نامی ایک نوجوان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے کورونا وائرس کے دوران تین بچوں کا مبینہ مذہب تبدیل کرایا تھا۔ چائلڈ پروٹیکشن کمیشن کے چیئرمین پرینک قانونگو نے بتایا کہ یہ بچے پہلے ہندو تھے بعد میں ان کا مذہب تبدیل کرایا گیا ہے اور ان کا نام مسلمانوں کے نام پر رکھا گیا ہے، ان کا نام شاہ رخ، روہانہ اور رخسانہ رکھا گیا ہے۔ نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چلڈرن کے چیئرمین نے چلڈرن ہوم کے ڈائریکٹر کو طلب کرکے اس معاملہ سے متعلق دستاویزات کی جانچ کی۔