تبریز انصاری ہجومی تشدد کا شکار، محبوبہ مفتی کاسخت رد عمل، کہا کیا یہ این ڈی اے کا نیا ہندوستان ہے۔

,

   

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے جھاکھنڈ میں تبریز انصاری نامی ایک نوجوان شخص کی ہجوم کے ہاتھو ں پٹائی کے بعد واقع ہونے پر موجودہ مرکزی حکومت کو ہدف بناتے ہوئے کہا کہ کیا یہ سب کا وشواس جیتنے کا طریقہ ہے؟ انہوں نے ٹوئیٹر پر کہا کہ تبریز انصاری کو بی جے پی کی حکومت والی ریاست جھارکھنڈ میں ایک مسلم نوجوان کو ہجومی تشدد کے ذریعہ ہلاک کردیاگیا،ہجوم نے انہیں جئے شری رام کا نعرہ نہ لگانے پر بے دردی کے ساتھ زدو کوب کیا، کیا یہی این ڈی اے کا نیا انڈیا ہے؟ یہ کون سا طریقہ ہے سب کا وشواس جیتنے کا؟

واضح ر ہے کہ جھارکھنڈ کے سرائے کیلا کے کھرسواں میں چوری کے الزام میں ایک نوجوان مسلم لڑکے کو ہجوم نے بڑی بے رحمی سے پیٹا یہاں تک کہ اس کی موت ہوگئی۔بتایا جاتا ہے کہ تبریز انصاری کو کئی گھنٹو ں تک درخت سے باندھ پیٹا گیا۔ بعد ازاں اسے دواخانہ میں بھرتی کروایا گیا جہاں وہ درد کی تاب نہ لاکر موت کے منہ میں چلا گیا۔