پرتاپ گڑھ۔ 16۔اپریل(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع سے تبلیغی جماعت سے وابستہ چھہ کورونا پازیٹیو کی اول جانچ رپورٹ نگیٹیو پائے جانے کے سبب انتظامیہ نے راحت کی سانس لی ہے ۔جبکہ ضلع کے پانچ مقامات ہاٹ اسپاٹ کے درجہ میں شامل ہیں ۔چیف میڈیکل افسر اروند شری واستوا نے بتایا کہ تبلیغی جماعت سے وابستہ تحصیل رانی گنج کے نرسنگھ گڑھ سے ملے گیا میں تین اور تھانہ جیٹھوارہ کے ڈروا سبل گڑھ سے ملے تیرہ میں سے تین کل چھہ کوروانا پازیٹیو پائے گئے تھے ۔جن کا علاج پریاگ راج میں چل رہا ہے ۔جن کی اول جانچ رپورٹ میں چھہ کورونا پازیٹیو کی نگیٹیو آئی ہے ،ابھی مزید دو جانچ ہونی ہے ۔سبھی افراد صوبہ کے باہر تین اترہ کھنڈ دہرہ دون و تین بھونڈی مہاراشٹر کے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ہاٹ اسپاٹ مقامات کو سیل کر دیا گیا ہے ،وہاں ایک ایک گھر کو سینیٹائز کیا جا رہا ہے ۔