تبوک کا تاریخی قلعہ اب عجائب گھر میں تبدیل

   

تبوک : سعودی شہری اور مقیم غیرملکی ان دنوں تبوک کا تاریخی قلعہ دیکھنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ یہاں غزوہ تبوک کے موقع پر پیغمبر اسلام نے پڑاؤ ڈالا تھا۔ میڈیا کے مطابق یہ تاریخی قلعہ ماضی میں شام اور مدینہ منورہ کو جوڑنے والی حج شاہراہ کا اہم پڑاؤ رہا ہے۔ شام سے آنے والی حج شاہراہ پر متعدد قلعے اور مسافر خانے واقع ہیں۔ اس شاہراہ کی شروعات اردن کے سرحدی علاقہ سے ہوتی ہے اور اس کا سلسلہ مدینہ منورہ تک جاتا ہے۔ تبوک کا قلعہ 976ھ مطابق 1568میں تعمیر کیا گیا تھا پھر کئی بار اس کی مرمت ہوئی۔ 1064ھ مطابق 1653اور پھر 1259ھ مطابق 1843میں اس میں ترمیم کی گئی۔ 1370ھ مطابق 1950 میں اسے ازسر نو تعمیر کیا گیا۔ آگے چل کر 1413ھ مطابق 1992 میں سعودی عجائب گھراور آثار قدیمہ کے ادارے نے اس میں بڑے پیمانے پر ترمیمیں کرائیں۔