تبو اور وینکٹیش ’’دے دے پیار دے‘‘ کے تلگو ری میک میں

   

حالیہ ریلیز اجئے دیوگن اور تبو اسٹار فلم ’’دے دے پیار دے‘‘ کا اب تلگو ری میک بننے جارہا ہے جس میں اجئے دیوگن کا کردار وکڑی وینکٹیش نبھائیں گے۔ ہندی والی اوریجنل فلم کو اکیو علی نے ڈائرکٹ کیا تھا جس میں اجئے دیوگن ایک 50 سالہ شخص کا کردار کئے تھے جو ایک عورت کے علاوہ ایک کمسن لڑکے پیار میں پڑ جاتے ہیں۔ یہ فلم سریش پروڈکشن کے بینر پر بنائی جارہی ہے دے دے پیار دے کے تلگو ری میک میں تبو کو کاسٹ کرنے کا مقصد یہی رہا کہ تبو وینکٹیش فیملی سے قریب ہے اور حیدرآبادی ہونے کی وجہ تلگو زبان سے اچھی طرح واقف ہے۔