تبو کابچن حیدرآباد میں گذرا اور کئی ساوتھ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر بھی دیکھائے ہیں حیدرآباد۔ بالی ووڈ اداکارہ تبو پچھلے چار دہوں سے سلو ر اسکرین پر راج کررہی ہیں۔ بالی ووڈ کے پسندیدہ ستارو ں میں سے وہ ایک ہیں۔ کئی کامیاب فلموں بشمول ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ ہیرا پھیری‘ اندھا دھند‘اور دیگر میں انہوں نے اپنی اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں۔
ان کی فلموں کے علاوہ ہر کوئی یہ جانتا ہے کہ اس خوبصورت اداکارہ کا حیدرآباد سے بھی گہرا تعلق ہے۔کئی مرتبہ تبو نے اس شہر سے اپنی محبت کا کھل کر اظہار کیاہے۔
فلم گول ما ل اگین کے موقع پر ٹی او ائی کو دئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاتھا کہ ”میں پہلے حیدرآبادی ہوں اس کے بعد سے چیزیں آتی ہیں۔
میری یہیں پر پرورش ہوئی ہے‘ میرا بچپن‘ میرا اسکول یہیں ہے او رمیرے دوست بھی یہیں ہیں‘ میراسب کچھ یہاں ہے“۔