تجاوزات کے نام پر بلڈوزر کی کارروائی درست نہیں:آر جے ڈی

   

پٹنہ، 28 اپریل (یو این آئی) بہار راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے ترجمان اعجاز احمد نے تجاوزات ہٹانے کے نام پر بلڈوزر کارروائی پر سخت تنقید کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ حکومت کی ذمہ داری لوگوں کو اجاڑنا نہیں، بلکہ انہیں آباد کرنا ہے ۔ احمد نے الزام لگایا کہ جن ریاستوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہے وہاں عام لوگوں کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غریب، استحصال زدہ، محروم، پسماندہ، انتہائی پسماندہ، دلت، قبائلی اور اقلیتی برادری کے لوگوں کے مکان، دکانیں اور جھونپڑیاں مسمار کی جارہی ہیں، جو سراسر ناانصافی ہے ۔ آر جے ڈی لیڈر نے کہا کہ راشٹریہ جنتا دل ایسی پالیسیوں کو کبھی قبول نہیں کرے گا۔ آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو کے دور اقتدار کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت غریبوں کے مسائل سنے جاتے تھے اور ان کے لیے رین بسیرا، رہائش اور متبادل انتظامات فراہم کرنے کی پہل کی جاتی تھی۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہتجاوزات ہٹانے سے پہلے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے ٹھوس انتظامات کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔